Best Wall Stickers

Roozana Seb (Apple) Khayie Aur Khud ko Doctor Se Bachayie

روزانہ ایک سیب  کھائیے اور خود کو  ڈاکٹر سے بچائیے:

سُوال : موجودہ دَوائیں بعض اوقات منفی اَثرات بھی رکھتی ہیں ،اِن کے منفی  اَثرات سے اپنے آپ کو کیسے بچایا جائے؟ نیز کہا جاتا ہے کہ ”روزانہ ایک سیب کھانا  ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے“ یہ کہاں تک درست ہے؟
جواب :اگر مرض ہلکا پھلکا ہو تو خود کو دَواؤں کا عادی بنانے کے بجائے  بغیر اَدویات کے کام چلا لینا چاہیے کیونکہ تقریباً تمام ہی اَدویات کےضمنی اثرات (Side Effects) ہوتے ہیں اور خاص کر”اینٹی بائیوٹک“(Antibiotic)کےزیادہ ضمنی اثرات (Side Effects) سننے میں آئے ہیں کہ یہ بیماری کے جراثیم کو  مارنے کے ساتھ ساتھ ضروری  جراثیم کا بھی خاتمہ کر دیتی ہے لہٰذا ذرا سے سر یا جسمانی درد کے لئےگولیاں (Tablets) نہ کھائی جائیں  کہ یہ گُردوں کو ختم کر سکتی ہیں۔ 
اَدویات  کے منفی اَثرات سے بچنےکا ایک حل میں نے  طِب کی ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ جو”اینٹی بائیوٹک“ ٹیبلٹ کھائیں تواس کے  ساتھ  دہی استعمال کریں تو یہ دہی  اس کے سائیڈ افیکٹ کا  توڑ کرے گا۔ بہرحال دہی بھی سب کو موافق آئے  یہ بھی ضروری نہیں لہٰذا اپنے طبیب ہی سے رجوع کیا جائے کیونکہ بعض اوقات طبیب ”اینٹی بائیوٹک“  ٹیبلٹ کے سائیڈ افیکٹ کے توڑ کی بھی ٹیبلٹ دے  دیتے ہیں۔ 
رہی بات ”روزانہ ایک سیب کھانا  ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے“ تو یہ ایک  محاورہ ہے جو سیب کےبہت زیادہ فوائد کے پیشِ نظر بولا جاتا ہے 
جسے ہم زمانے سے سنتے چلے آ رہے ہیں۔ روزانہ  ایک سیب کھانا تو بیماری سے کیا بچائے گا، دَرحقیقت بیماریوں سے بچانے والی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کی تمام ظاہری  باطنی بیماریاں دُور فرما کر ہمیں صحت تندرستی اور عافیت والی زندگی نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Roozana Seb (Apple) Khayie Aur Khud ko Doctor Se Bachayie Roozana Seb (Apple) Khayie Aur Khud ko Doctor Se Bachayie Reviewed by WafaSoft on April 11, 2020 Rating: 5

No comments:

Thanks

Powered by Blogger.