چیونٹیوں کو بھگانے کا نسخہ !
سُوال :چیونٹیاں گھروں میں عموماً کھانے پینے کی اَشیاء میں گھس کر چیزوں کو خراب کر دیتی ہیں اور کاٹتی بھی ہیں تو کیا انہیں مارنا جائز ہے ؟ نیز انہیں بھگانے کا نسخہ بھی اِرشاد فرما دیجیے۔
جواب : چیونٹیاں بھی اللہ عَزَّوَجَلَّکی مخلوق ہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذِکر کرتی ہیں اِنہیں بلاوجہ نہیں مارنا چاہیے۔ ہا ں! اگر کاٹتی ہوں تو اپنے سے ضرر دُور کرنے کے لیے انہیں مار سکتے ہیں۔ اَلبتہ جہاں مارنے کے بجائے ہٹانے سے کام چل سکتا ہو تو پھر انہیں نہ مارا جائے مثلاً اگر کپڑوں یا بدن وغیرہ پر چڑھ گئیں تو کپڑے کو جھاڑنے یا پھونک مارنےکے ذریعے بھی اِنہیں دُور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہت ہی نازک ہوتی ہیں ،بعض لوگ انہیں بڑی بے دردی کے ساتھ پکڑتے یا بلاوجہ جھاڑو وغیرہ سے ہٹاتے ہیں جس سے یہ فوراً مر جاتی ہیں یاپھرسخت زخمی ہو کر تڑپتی رہتی ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
جہاں چیونٹیاں بہت زیادہ آتی ہوں تو انہیں بھگانے کے لیے پنساری کی دُکان سے ”ہینگ “خرید کر وہاں ڈال دیجیے یا اس کی چھوٹی چھوٹی پوٹلیاں بنا کر وہاں رکھ دیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چیونٹیاں بھاگ جائیں گی ۔
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Chiyontiyoun Ko Bhaghaane Ka Nuskha
Reviewed by WafaSoft
on
April 11, 2020
Rating:
No comments:
Thanks