اچھے دوست کی ہمنشینی سَعادتِ دارین ہے
ابن ابی الدنیا، بیہقی نے شعب الایمان میں ،ا ور ابو نعیم نے حضرت مجاہد رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کی ہے کہ کوئی نہیں مرتا مگر اس کے اہلِ مجلس اس پر پیش کیے جاتے ہیں اگر وہ (مرنے والا ) اہلِ ذکر سے ہوتا ہے تو ذکر والے اور اگر کھیل کود والوں میں سے ہوتا ہے تو کھیل کود والے پیش کیے جاتے ہیں۔
(حلیۃ الاولیاء، مجاہد بن جبر، الحدیث:۴۱۱۵، ج۳، ص۳۲۴)
پیارے اسلامی بھائیو! اس روایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں نیکو کاروں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے تاکہ جب ہم مرتے وقت اہلِ ذکرکو ملاحظہ کریں تو ہمارے لبوں پر بھی اللہ عزوجل کا ذکر جاری ہو۔
اچھے دوست کی ہمنشینی سَعادتِ دارین ہے
Reviewed by WafaSoft
on
March 27, 2020
Rating:
No comments:
Thanks